Mahmood Asghar

Choudhary

سیاسی پناہ، سوشل پروٹیکشن اور انسانی ہمدردی کی سوجورنو ..... 29جون 2016
Download Urdu Fonts
اگر کسی شخص کورنگ ، نسل ،مذہب ، قومیت ،کسی خاص سیاسی یا سماجی گروپ سے تعلق یاخاص سیاسی و سماجی نظریات کی بنا پر اپنے ملک میں تکلیف پہنچنے یا جان سے ہاتھ دھونے کا خطرہ ہوتواس سلسلے میں بین الاقوامی سطح پر مختلف ممالک نے جینورا معاہدہ پر دستخط کئے ہوئے ہیں اگر کوئی امیگرنٹ اپنے ملک میں اوپر بیان کی گئی کسی بھی قسم میں آتا ہو تو وہ اٹلی میں بھی جنیورا کنونشن کے تحت سیاسی پناہ کی درخواست دے سکتا ہے اٹلی میں سیاسی پناہ پر دی جانی والی درخواستیں اکثر مسترد ہوجاتی ہیں اور یہاں پناہ گزینوں کے لیے سہولیات بھی ناہونے کے برابر ہیں البتہ اگر کسی پناہ گزین پر جینورا کنونشن اپلائی نہ ہوتا ہو تو وہ سوشل پروٹیکشن کی درخواست بھی دے سکتا ہے۔
سیاسی پناہ اورپروتسیونے سوسیدیاریا“کی سوجورنو میں فرق یہ ہے کہ سیاسی پناہ والی سوجورنو اگر ایک دفعہ مل جائے تو بعد میں اگر پناہ گزین کے ملکی حالات بہتر بھی ہوجائیں تو یہ سوجورنو منسوخ نہیں ہوتی جبکہ بین الاقوامی تحفظ(جسے اطالوی میں پروتیسیونے سوسیدریاکہتے ہیں ) والی سوجورنو میں اگرسائل کے بیان کئے گئے حالات بہتر ہوجائیں توتجدید کے دوران متعلقہ کمیشن اس کی سوجورنومنسوخ کر سکتاہے مثال کے طور پر اگر کسی ملک میں خانہ جنگی ہواور اس بنا پر کوئی سائل بین الاقوامی تحفظ کی سوجورنو لیتا ہے اوربعد اس ملک کے حالات بہتر ہوجاتے ہیں تو کمیشن اس کی تجدید ناممکن بنا سکتا ہے
اس سوجورنو کی مدت بھی پانچ سال کی ہوتی ہے اگر سائل کے پاس اپنے ملک کاپاسپورٹ نہ ہو تووہ متعلقہ پولیس اسٹیشن سے ایک سفری دستاویز کا مطالبہ کر سکتے ہیں جنہیں” تیتلو دی ویاجیو پر استرانیری“ کہتے ہیں اس کی حیثیت اپنے ملک کے علاوہ دیگر ممالک میں سفر کرنے کے لئے پاسپورٹ جیسی ہی ہوتی ہے
پانچ سال بعدسائل کے پاس دو آپشن ہوتے ہیں پہلا آپشن تو یہ ہے کہ وہ اسی کیس کی بنا پر اٹلی کی لامحدود مدت کی سوجورنو لے لے لیکن یاد رہے کہ ان کی لامحدود مدت کی سوجورنو کام کی وجہ سے ملنے والی سوجورنو سے مختلف ہوتی ہے کیونکہ اس کے اوپر پروٹیسیونے انٹرنشنل آف اٹلی لکھا ہوا ہوتا ہے جبکہ دوسرا آپشن یہ ہے کہ اگر ا س دوران سائل کو اٹلی میں کام مل چکا ہو تو وہ اپنی ایمبیسی سے پاسپورٹ بنو اکر اپنی سوجورنو کو عام کام والی سوجورنو میں تبدیل کرالے اگر آ پ کام والی سوجورنو میں تبدیل کرا لیں گے تو آپ میں اور دوسرے غیرملکیوں میں کوئی فرق نہیں رہے گا
اس قسم کی سوجورنو والوں کو میڈیکل کارڈ کی سہولت موجود ہوتی ہے اور انہیں اپنا ڈاکٹری کارڈ بنوانے کے لیے کام کے کنٹرکٹ کی بھی ضرورت نہیں ہوتی اس قسم کی سوجورنو والے اٹلی میں اپنی فیملی منگوا سکتے ہیں
اس کے علاوہ اٹلی میں ایک تیسری قسم کی سوجورنو ملتی ہے جسے انسانی ہمدری کی سوجورنوکہا جاتا ہے یہ عام طور پریہ ان غیرملکیوں کو دی جاتی ہے جو سمندری راستے سے اٹلی میں داخل ہوتے ہوئے پکڑے جائیں تو ان کے حالات دیکھ کر بارڈر پولیس کیس کو مدنظر رکھتے ہوئے انسانی ہمدردی کی سوجورنو جاری کر تی ہے اور بعض کیسوں میں یہ سوجورنو پولیس ہیڈ کی صوابدیدپر دی جاتی ہے اگر کوئی ایساواقعہ رونما ہوجائے جس پر اطالوی اور انٹرنیشنل قوانین کی خلاف ورزی کا اندیشہ ہو تو علاقائی پولیس اسٹیشن یعنی کستورا سے انسانی ہمدردی کی سوجورنو کی درخواست دی جا سکتی ہے مثلاً اگر خدانخواستہ کسی بڑے حادثہ میں غیرقانونی طور پر مقیم تارک وطن زخمی ہوکر کوما میں چلا جائے تو ایسی صورت میں علاقائی پولیس اسٹیشن سے اس کے لیے انسانی ہمدردی کی درخواست دی جاسکتی اس درخواست کو کوئی بھی پولیس والا مسترد نہیں کر سکتا
اسی طرح اگر کسی پولیس اسٹیشن کو پتہ چلے کہ کسی تارک وطن کو جسمانی طور پر غلامی کی سی کیفیت سے دوچار ہونا پڑا ہے تووہ امیگریشن قانون 286/98کے آرٹیکل18کے تحت اسے سوشل پروٹیکیشن کی سوجورنو جاری کر سکتا ہے اس کے علاوہ دنیا میںکسی قدرتی آفت یا خانہ جنگی کی صورت میں اٹلی کی حکومت اسی قانون نمبر286/98کے آرٹیکل 20کے تحت قانون جاری کر سکتی ہے اور ایسے بہت سے لوگوں کو انسانی ہمدردی کی سوجورنو جاری کرنے کا قانون بنا دیتی ہے انسانی ہمدردی کی سوجورنو کی مدت دو سال کی ہوتی ہے اس قسم کی سوجورنو بھی کام مل جانے کی صورت میں کام والی سوجورنو میں تبدیل ہو سکتی ہے اس سوجورنو پر فیملی اپلائی نہیں کی جا سکتی
ایک سوال جو بہت سے قارئین نے کیا ہے وہ یہ ہے کہ سیاسی پناہ گزین یورپ کے کسی دوسرے ملک میں جا کر کاغذات تبدیل کرا سکتے ہیں اس کا جواب یہ ہے کہ جس کے پاس بھی سیاسی پناہ ، سوشل پروٹیکشن یا انسانی ہمدردی کی سوجورنو ہے وہ یورپ کے کسی بھی دوسرے ملک میں جاکر اپنی سوجورنو تبدیل نہیں کرا سکتا البتہ اگر وہ اپنی سوجورنو کام میں تبدیل کرا لے اور پھر اٹلی کی لامحدود مدت کی سوجورنو یعنی (پرمیسو دی سوجورنو پر سوجورناننتے دی لنگو پریدو ) لے لے تو وہ دیگر یورپین ممالک میں جا کر کام کر سکتاہے اور وہاں جا کر کاغذات بھی تبدیل کرا سکتا ہے
سیاسی پناہ کی درخواست ہو یا سوشل پروٹیکشن یا انسانی ہمدردی کی سوجورنو کی درخواست اٹلی کے قانون 142/2015کے تحت اگر اس کی درخواست کو 60دن کا وقت گزر جائے تو اسے اٹلی میں کام کرنے کی اجازت ہوتی ہے بشرطیکہ اس کے پاس متعلقہ درخواست کی رسید ہو
سب سے زیادہ جو سوال کیا جاتا ہے وہ یہ ہے کہ کیا اس قسم کے دستاویزات پر پاکستان جا یا جا سکتا ہے یا نہیں کچھ سوالات ایسے ہوتے ہیں جو بہت ہی مزاحیہ ہوتے ہیں اور ان کا تعلق قانون سے نہیں بلکہ کامن سینس سے ہوتا ہے سوچنے والی بات ہے کہ آپ اطالوی اداروں کو تحریری درخواست دے رہے ہیں کہ آپ کے ملک میں آپ کی جان کو خطرہ ہے ایسی صورت میں اگر آپ کاغذات ملنے کے فوراً بعد پاکستان سفر کر جاتے ہیں تو اگر تو آپ پکڑے نہیں گئے تو کوئی مسئلہ نہیں لیکن اگر ائیر پورٹ پر امیگریشن آفیسر نے دیکھ لیا کہ آپ کی سوجورنو پر تو سوشل پروٹیکشن لکھا ہے اور آپ مزے سے اپنے ملک گئے ہیں تو وہ آپ کو ڈی پورٹ کر سکتا ہے اور اگر آپ وہاں سے بھی بچ نکلے تو جب اس سوجورنو کی تجدید کر ائیں گے تو اس دوران اگر کمیشن کو پتہ چل گیا کہ آپ اپنے ملک چلے گئے تھے تو بھی وہ آپ کی سوجورنو کو منسوخ کر سکتے ہیں اور ایسا بہت سے لوگوں کے ساتھ اب ہونا شرو ع ہوگیا ہے۔اگر آپ پاکستان جانا چاہتے ہیں تو آپ کو پہلے اسے کام والی سوجورنو میں تبدیل کرانا ہوگا
تحریر محمود اصغر چوہدری



Your comments about this column
اسلام و علیکم سر , سر بہت عمدہ کالم لکھا آپ نے , اس سے مجھے بہت مدد ملے گی, میں بھی اٹلی آنا چاھتا ہوں ,
نوید اسلم
Bhai main airport pe rok liya gya tha kya main apni sodgorno change karwa sakta hon...
Nauman ijaz
CHANGE KARA LO
SADIQ
اس کالم کے بارے میں آپ کے تاثرات
To change keyboard language from urdu to english or from english to urdu press CTRL+SPACE
آپ کا نام

Admin Login
LOGIN