Mahmood Asghar
Choudhary
Home
Columns
Immigration Columns
Pictures
Contacts
Feedback
برطانیہ میںاردو ٹیچر کیسے بن سکتے ہیں.... 30اکتوبر 2025
Download Urdu Fonts
برطانیہ میں اردو پڑھانے والے اساتذہ کی کمی ۔ ایک سنہری موقع
برطانیہ میں اردو پڑھانے والے اساتذہ کی بہت زیادہ کمی ہوگئی ۔ اگر آپ برطانیہ میں موجود ہیں اور آپ نے برطانیہ میں بیچلر ڈگری یا پھر پاکستان سے کسی بھی شعبہ میں ایم اے کیا ہوا ہے تو آپ کے لئے ایک سنہری موقع ہے کہ آپ برطانیہ میں ٹیچنگ کے شعبہ سے منسلک ہوسکتے ہیں ۔ برطانیہ کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیچنگ نے برطانیہ میں اردو زبان کے فروغ اور تدریس کے لئے ایک نیا پوسٹ گریجویٹ سرٹیفیکیٹ ان ایجوکیشن کا کورس متعارف کرایا ہے ، اس کورس کے ذریعے آپ کوالیفائیڈ ٹیچراسٹیٹس حاصل کرکے برطانیہ کے اسکولوں میں اردو کے استاد بن سکتے ہیں ۔
کورس کی نمایاں خصوصیات یہ ہیں کہ
اگر آپ فل ٹائم کورس شروع کرتے ہیں تو یہ ایک سال یعنی بارہ میں ختم ہوجائے گا البتہ اگر آپ پارٹ ٹائم راستے کا انتخاب کرتے ہیں تو پھر بھی یہ 16سے لیکر 20 مہینے میں مکمل ہوجائے گا
اس کی ٹریننگ براہ راست اسکول میں دی جاتی ہے ۔ اس لئے آپ پہلے دن سے ہی کلاس روم میں ٹیچنگ کا عملی تجربہ حاصل کرنا شروع ہوجائیں گے
کورس کے اختتام پر آپ کو پی جی سی ایس، کوالیفائیڈ ٹیچنگ اسٹیٹس اور ماسڑز کے 60کریڈیٹس دئیے جاتے ہیں
مالی معاونت اور بَرسیری:
۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے اردو سمیت دیگر زبانوں کو سیکھنے کے لیے 26000پاونڈ سالانہ کی ٹیکس فری برسیری یعنی تعلیمی وظیفہ بھی مل سکتا ہے
۔ اس کے علاوہ اگر آپ تنخواہ والے روٹ کو اپناتے ہیں تو 21731پاؤنڈ سالانہ تنخواہ بھی مل سکتی ہے
اردو تدریس کی اہمیت:
اردو برطانیہ میں بولی جانے والی اہم زبانوں میں شامل ہے، خاص طور پر پاکستانی نژاد کمیونٹی میں۔ اردو اساتذہ نہ صرف زبان بلکہ ثقافت، شناخت اور بین الثقافتی ہم آہنگی کے فروغ میں بھی کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔
برطانیہ کے اسکولوں میں لسانی تنوع کو فروغ دینے کے لیے اردو اساتذہ کی اشد ضرورت ہے، جو طلباء کو ان کی زبان اور ثقافتی ورثے سے جوڑنے میں مدد دیتے ہیں۔ برطانیہ کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیچنگ کا اردو پی جی سی ای پروگرام ان افراد کے لیے بہترین موقع ہے جو تدریس کے پیشے میں شامل ہونا چاہتے ہیں اور برطانیہ میں اردو زبان کے مستقبل کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔ یہ پروگرام تعلیم، ثقافت، اور کمیونٹی خدمت کا حسین امتزاج ہے۔
مزید معلومات کے لیے وزٹ کریں
: www.niot.org.uk/programmes/initial-teacher-training #محموداصغرچودھری
Your comments about this column
اس کالم کے بارے میں آپ کے تاثرات
To change keyboard language from urdu to english or from english to urdu press CTRL+SPACE
آپ کا نام
Admin Login
LOGIN
MAIN MENU
کالمز
امیگریشن کالمز
تصاویر
رابطہ
تازہ ترین
فیڈ بیک
Mahmood Asghar Chaudhry
Crea il tuo badge
Mahmood Asghar Ch.