Mahmood Asghar
Choudhary
Home
Columns
Immigration Columns
Pictures
Contacts
Feedback
آپریشن سندور .... 9 مئی 2025
Download Urdu Fonts
فاعی جنگ کا تو پتہ نہیں البتہ بطوری لکھاری مجھے افسوس اس بات کا ہے کہ پڑوسی ملک ادبی اور تخلیقی لحاظ سے بھی قحط کا شکار ہوچکا ہے ۔ آتنک وادیوں کے خلاف آپریشن کا نام انہو ں نے سندور رکھ دیا۔ سندورکا لفظ محبت کے حسین بندھن کو ایک معتبر رشتے میں جوڑنے کے لئے ہندو ثقافت میں استعمال کیا جاتا رہا ہے اس کو جنگ جیسے تباہی ، موت ، اور دوریوں ، جدائیوں جیسے آپر یشن کے لئے استعمال کرنا ، اس کے نام پر پڑوسیوں پر میزائل چلا دینا ایسا ہی ہے جیسے ہم پاکستانی جنگ کے کسی آپریشن کا نام آنچل رکھ دیں یا پھر میزائل مارنے سے پہلے آپریشن کا نام دوپٹہ رکھ دیں ۔پتہ نہیں یہ کس پھوہڑ دماغ کا آئیڈیا تھا ۔ کیا جاوید اختر جیسے خوشامدی شاعروں کو بھی اب کوئی نہیں پوچھتا سندور کا لفظ اب انہوں نے ایسا متنازعہ کیا ہے کہ جو حسین نغمے ہم سنتے رہے'' میں پھولوں سے تاروں سے کلیوں سے تیری مانگ بھر دوں گا ۔۔ایک چٹکی سندور کی قیمت تم کیا جانو بابو۔لاگا چنری میں داغ سندور نہ رہا ۔۔ جیسے اب سارے شعر زندگی بھر کے لئے قابل نفرت بنا دئیے کیونکہ ان سے ایک جنگ کا نام جڑ گیا ہےجس میں معصوم ارتضی جیسے شہدا کی یاد شامل ہوگئی زنگ آلودہ ادیبوں نے اپنی ہی سندور جیسی پرامن تاریخی روایت جو تعلق جوڑنے کے لئے استعمال ہوتی تھی اسے اب بطور دہشت ، بطور ہیبت ، بطور طاقت اور بربریت استعما ل کر لیا ہے ۔۔۔ او یار کوئی مجھ سے ہی مشورہ مانگ لیتے اگر آتنک وادیوں کے خلاف کوئی ہیبت استعمال کرنا ہی تھی تو کوئی آپریشن کلنک مٹاؤوغیرہ کا نام رکھ لیتے یا پھر اگر عورتوں سے ہی تعلق جوڑنا تھا تو آپریشن درگاشکتی ، آپریشن مہا کالی ، اور آپریشن چنڈی وغیرہ کا لفظ استعمال کرتے کم از کم کوئی رعب تو پڑتا ۔ اب سندور کے جواب میں ہم کیا آپریشن لانچ کریں ۔۔ منگل سوتر؟ سالو یہ جنگ لڑرہے ہو یا کاما سوترا کے میسج بھیج رہے ہو
Your comments about this column
اس کالم کے بارے میں آپ کے تاثرات
To change keyboard language from urdu to english or from english to urdu press CTRL+SPACE
آپ کا نام
Admin Login
LOGIN
MAIN MENU
کالمز
امیگریشن کالمز
تصاویر
رابطہ
تازہ ترین
فیڈ بیک
Mahmood Asghar Chaudhry
Crea il tuo badge
Mahmood Asghar Ch.