Mahmood Asghar
Choudhary
Home
Columns
Immigration Columns
Pictures
Contacts
Feedback
وطن کی محبت پڑوسیوںسے سیکھو.... 24 اپریل 2025ء
Download Urdu Fonts
اگر وطن سے محبت سیکھنی ہے تو پڑوسیوں سے سیکھو ۔ کہ کس طرح وہ یک زبان ہو کر اپنے ملک کے لئے اکٹھے ہوگئے ہیں ۔ اگر سوشل میڈیا چلانا ہے تو بھی اپنے پڑوسی ملک سے سیکھو کہ کس طرح وہ بیانیہ بناتے ہیں اور ساری دنیا کو ایک ہی پیغام دے رہے ہیں کہ ہم پر ظلم ہو گیا ۔ اگر پراپیگنڈہ کرنا ہے تو پڑوسی ملک سے سیکھو کہ حملہ ہونے کے تین منٹ کے اندر اندر انہوں نے پاکستان کے سر الزام رکھ دیا تھا ۔ یعنی تین منٹ میں انہوں نے انوسٹیگیشن بھی کر لی ، زمہ داروں کا تعین بھی کر لیا اور تین منٹ میں ہی بدلہ لینے کا اعلان بھی کردیا ۔ اگر سیاست دانوں میں یکجہتی سیکھنی ہے تو بھی ان سے سیکھو کہ کیسے سب ملکر ملکی مفاد میں ہنگامی اجلاس بلا کر پالیسی بنانے بیٹھ گئے ۔ اگر آئینی ذمہ داریوں کا تعین سیکھنا ہے تو بھی انڈیا سے سیکھو کہ کسی بھی قسم کا بیان دینے کے لئے کیمرہ سکرینوں پر سیاستدان ہی آئے ،کوئی حاضر سروس جرنیل نہیں ۔ اپنے پڑوسیوں سے محب وطن ہونا سیکھو، متحد ہونا سیکھو، سوشل میڈیا چلانا سیکھو ، میڈیا میں ایک ہی قسم کا بیانیہ بنانا سیکھو ۔ پراپیگنڈہ کرنا سیکھو ۔۔ ۔۔ بس ایک چیز نہ سیکھنا ، اتنی زیاد ہ نفرت نہ سیکھنا، جس میں زبان سے انگارے نکالنے ہوں کہ پڑوسیوں کے عوام کا پانی بند کر کے انہیں کنگال کرنے کے دعوے ہو، جس میں پڑوسیوں کی چیخیں سننے کے دعوے ہو ں ، جس میں پڑوسیوں کو دنیا بھر میں بھیک مانگنے کے پیغام ہوں ، جس میں جب پڑوسی ملک پر جعفر ایکسپریس جیسی دہشت گردی ہو تو جشن منائے جائیں لیکن جب اپنے ملک میں دہشتگردی ہو تو آنسو بہائے جائیں ۔ میرا دل پہلگام میں مرنے والے ہر معصوم شہری پر اتنا ہی افسردہ ہے جتنا جعفر ایکسپریس واقعے میں مرنے والے کسی معصوم شہری پر ہے ۔ میں انسانیت پڑوسیوں سے نہیں سیکھوں گا ۔ میں صحافت بھی پڑوسیوں سے نہیں سیکھو ں گا جس میں عوام میں جنگی جنون مبتلا کرنے کی کوشش ہو ۔ ۔۔۔
Your comments about this column
اس کالم کے بارے میں آپ کے تاثرات
To change keyboard language from urdu to english or from english to urdu press CTRL+SPACE
آپ کا نام
Admin Login
LOGIN
MAIN MENU
کالمز
امیگریشن کالمز
تصاویر
رابطہ
تازہ ترین
فیڈ بیک
Mahmood Asghar Chaudhry
Crea il tuo badge
Mahmood Asghar Ch.