Mahmood Asghar

Choudhary

اوورسیز کنونشن...15 اپریل 2025ء‌
Download Urdu Fonts
مجھے فخر ہے کہ وزیر اعطم پاکستان نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے جو اعلانات کئے ہیں ان میں سے 95 فیصد مطالبات وہ ہیں جو آپ سب کی مشاورت سے ہم نے لکھ کر بھیجے ہیں اور آخر میں جو اپوسٹل کا اعلان کیا ہے وہ آئیڈیا تو حکومت پاکستان کو دیا ہوا ہی میرا تھا اس بات کی گواہی چودھری منظور احمد سابق سفیر پاکستان اپنے ایک پبلک خظاب میں بریشا میں کر چکے ہیں اس کوئ ویڈیو بھی فیس بک پر موجود ہے بہرحال نیچے دیئے گیے اعلانات کا میرے پاس پروف ہے کہ میں نے کنونشن سے کچھ دن پہلے تحریری طور پر پاکستان اوورسیز الائینس فورم کے پلیٹ فارم سے نہ صرف متعلقہ احکامات تک بھیجے بلکہ مانچسٹر میں موجود پاکستانی سفارت خانے کو بھی ای میل کئے ہیں ‎وزیراعظم شہباز شریف نے سمندر پار پاکستانیوں کے مقدمات کیلئے خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا اعلان کردیا۔ ‎اسلام آباد میں خصوصی عدالتیں قائم کر دی گئی ہیں اور پنجاب میں کام جاری ہے۔ ‎انہوں نے کہا کہ دوسرے صوبے بھی خصوصی عدالتوں پر کام کریں گے، سمندر پار پاکستانی ویڈیو لنک پر پیش ہوسکیں گے۔ ‎تمام یونیورسٹیوں میں سمندرپارپاکستانیوں کے بچوں کا 5 فیصد کوٹہ مختص کیا جارہا ہے، جامعات میں 10 ہزار سیٹوں میں سے 5 فیصد نشستیں اوورسیز پاکستانیوں کی ہوں گی اور میڈیکل کالجز میں اوور سیزپاکستانیوں کا کوٹہ 15 فیصد ہوگا۔ ‎وزیراعظم کاکہنا تھاکہ اوورسیز پاکستانیوں کے 3 ہزار بچوں کو میڈیکل کالج میں داخلہ دیا جائے گا، اوورسیز پاکستانیوں کے 5 ہزار بچوں کو ہنر سکھایا جائے گا، اورسیز پاکستانیوں کیلئے سرکاری ملازمتوں میں عمرکی حد میں پانچ سال کی چھوٹ ہے۔ ‎ان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں آن لائن سیل ڈیڈ رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا ہے، سمندرپار پاکستانیوں کیلئے ایک خصوصی آفس مختص کردیا گیا ہے، بورڈآف ریونیو پنجاب میں اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کیلئے خصوصی سیل بنایا ہے، ‎میرپورآزاد کشمیر میں بین الاقوامی ائیرپورٹ کی فزیبلٹی بنانے کے احکام جاری کر دیے ہیں۔ ‎زیادہ ترسیلات بھیجنے والے 15 پاکستانیوں کو ایوارڈز دیے جائیں گے۔ ‎ان کا مزید کہنا تھاکہ اوورسیز پاکستانیوں کو ان کی خدمات پر سول ایوارڈ دیے جائیں گے۔ آپ سب اوورسیز کو مبارک آآپ سب کی مشترکہ محنت ہے آپ نے تنقید پر وقت ضائع کرنے کی بجائے ۔ عملی محنت کی



Your comments about this column
اس کالم کے بارے میں آپ کے تاثرات
To change keyboard language from urdu to english or from english to urdu press CTRL+SPACE
آپ کا نام

Admin Login
LOGIN